37

راول ڈیم میں افسوسناک حادثہ، 3 نوجوان پانی میں ڈوب کر چل بسے

اسلام آباد: راول ڈیم میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ڈیم میں نہانے پر پابندی عائد تھی.

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان پی ڈبلیو ڈی کے رہائشی تھے، جن کی شناخت سید حسین مہدی، شاہزیب اور عبدالاحد کے نام سے ہوئی ہے.

ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شہریوں کو راول ڈیم میں نہانے پر پابندی کی مکمل پاسداری کی ہدایت کی ہے.