35

حافظ آباد: گینگ ریپ کیس کا ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

حافظ آباد میں مبینہ گینگ ریپ کیس میں گرفتار مرکزی ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ پولیس کے مطابق، 25 اپریل کو میاں بیوی کو اسلحہ کے زور پر قبرستان لے جا کر خاتون سے اجتماعی زیادتی کی گئی اور ویڈیو بھی بنائی گئی۔

واقعے کی ایف آئی آر ایک ماہ بعد اس وقت درج کی گئی جب ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔ 4 جون کو ایک ملزم گرفتار کیا گیا، جسے اسی رات دیگر ملزمان کی تلاش میں لے جاتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق، فائرنگ ملزم کے ساتھیوں نے کی تاکہ اسے چھڑایا جا سکے۔ پولیس کارروائی جاری ہے اور دیگر ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔