29

خیبر میں پانی کی تقسیم پر جھگڑا، فائرنگ سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

خیبر میں پانی کے تنازع پر ہونے والے خونریز تصادم میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ جمرود کے علاقے غنڈی میں پیش آیا، جہاں پانی کی تقسیم پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک خاتون اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے