29

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر قتل کیس، ملزم عمر حیات گرفتار

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے قاتل عمر حیات عرف کاکا کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد فرار ہو کر فیصل آباد میں پناہ لی، تاہم سیف سٹی کیمروں اور جدید تفتیشی طریقوں کی مدد سے اس کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خود کو مقتولہ کا قریبی دوست بتایا ہے، جبکہ وہ بھی سوشل میڈیا پر سرگرم تھا۔

یاد رہے کہ ثناء یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔