کراچی ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں موٹر سائیکل سوار پر تشدد کرنے والے بااثر شخص سلمان فاروقی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق معمولی حادثے کے بعد ملزم نے اپنے گارڈز کے ساتھ نوجوان کو زدوکوب کیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے نوجوان کو گاڑی میں محصور کر کے دھمکیاں دیں، جبکہ خاتون معافی مانگتی رہیں مگر ملزم نے تشدد جاری رکھا۔
پولیس نے ملزم کے دفتر اور گھر پر چھاپے مارے، اور سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور پہلے ہی گرفتار ہو چکے تھے۔ مقدمہ گزری تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔









