بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دہشتگرد ہائی وے پر بم نصب کر رہے تھے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگرد مختلف حملوں میں ملوث تھے اور ان کی ہلاکت سے علاقے میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔









