31

لاہور: خاتون سے ناجائز تعلقات کے شبہ پر 22 سالہ نوجوان قتل

لاہور کے فیصل ٹاؤن میں نوجوان ضیاء الرحمان کو چاند مصطفی نے قتل کر دیا۔ مقتول چونیاں قصور کا رہائشی تھا اور لاہور میں تعلیم حاصل کر رہا تھا جبکہ فیصل ٹاؤن فلیٹس میں مقیم تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مقتول کے اور اپنی بیوی کے درمیان ناجائز تعلقات کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اسے قتل کیا۔ ملزم نے پہلے اسے گھر بلایا، پھر اینٹ سے سر پر حملہ کیا اور بعد ازاں چھت سے دھکا دے کر جان لیوا وار کیا۔

فیصل ٹاؤن کے ایس ایچ او افضال روف کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔