47

راولپنڈی: طالبہ سے زیادتی پر ملزم کو ناقابل معافی سزا

راولپنڈی میں 20 سالہ طالبہ سے زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے مجرم کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ مجرم کو پھانسی کے پھندے پر اس وقت تک لٹکایا جائے جب تک اس کی موت واقع نہ ہو۔

مجرم کو 5 لاکھ روپے بطور ہرجانہ اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کا بھی پابند کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ 20 جولائی 2024 کو پیش آیا تھا، جب متاثرہ کی والدہ گھروں میں ملازمت پر تھیں اور ملزم نے زبردستی گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔