لاہور کے علاقے سندر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شوہر نے بیوی کو گولیاں مارنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔ تفصیلات کے مطابق عثمان نامی نوجوان نے اپنی بیوی ایشاء پر چار گولیاں چلائیں، جس کے بعد اس نے خودکشی کر لی۔
عثمان اور ایشاء کی شادی کو صرف ایک سال ہوا تھا، لیکن گھریلو تنازعات شدت اختیار کر گئے تھے۔ عثمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ ایشاء کی حالت تشویشناک ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔
واقعے کے بعد محلے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی اور عثمان کا لائسنس یافتہ پستول قبضے میں لے لیا ہے۔









