لاہور میں رات گئے فارم ہاؤس پر جاری ڈانس پارٹی اس وقت رک گئی جب پولیس نے اچانک چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران 39 مردوں اور 18 خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔
یہ پارٹی باٹا پور کے علاقے تیڑہ پنڈ میں واقع گرین آرچرڈ فارم ہاؤس میں ہو رہی تھی۔ پولیس کو 15 پر اطلاع ملی کہ وہاں غیر قانونی سرگرمیاں جاری ہیں۔ جب اہلکار موقع پر پہنچے تو ساونڈ سسٹم، مشروبات اور دیگر اشیاء بھی برآمد ہوئیں۔
پولیس نے تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔









