کوٹ مومن میں کھیل کے دوران المناک حادثہ، ایک گھر کے 6 بچے دم گھٹنے سے چل بسے۔
ریسکیو حکام کے مطابق، بچے گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم میں چھپ کر کھیل رہے تھے، مگر دروازہ بند ہونے کے باعث وہ باہر نہ نکل سکے، جس کے نتیجے میں جان لیوا صورت حال پیدا ہوئی۔
پولیس کے مطابق، گھر کے افراد صفائی مکمل کر کے باہر گئے تھے، جبکہ بچے کھیلتے کھیلتے بھڑولے میں پھنس گئے، جس کی وجہ سے یہ دلخراش واقعہ پیش آیا۔









