پولیس نے میانوالی میں اپنے ہی گھر میں چوری کرنے والی شادی شدہ خاتون کو اس کے آشنا سمیت لاہور سے گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق موبائل اسکواڈ بابو صابو نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک مشکوک جوڑے کی تلاشی لی، جس دوران ان کی شناخت ہوئی۔
ڈی ایس پی مبشر اعوان کے مطابق خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر گھر میں واردات کی اور فرار ہو گئی تھی۔ دونوں کا تعلق میانوالی سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے تین تولہ سونا اور چھ لاکھ روپے نقد برآمد کیے گئے ہیں۔
دونوں کے خلاف تھانہ موسیٰ خیل میانوالی میں مقدمہ درج ہے۔ گرفتاری کے بعد میانوالی پولیس کو مطلع کر دیا گیا ہے، اور ملزمان شہزاد اور مصباح کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔









