46

گوادر میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 6 افراد جاں بحق


بلوچستان کے ضلع گوادر میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ کلمت کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مسافروں کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق، 5 افراد تو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک زخمی شخص علاج کے دوران چل بسا۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق ملتان سے ہے، جبکہ باقی کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا ایک انسانیت سوز جرم ہے اور ایسی کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔