پاراچنار کے طوری قبرستان کے قریب ایک زیر تعمیر گھر میں ایک منشیات کے عادی شخص نے اپنے ساتھیوں پر دستی بم سے حملہ کر دیا۔
اس واقعے کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق، زخمی شخص سید جواد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او سٹی اشتیاق حسین نے بتایا کہ متاثرہ افراد بھی منشیات کے عادی تھے اور یہ حملہ ایک معمولی تکرار کے باعث ہوا۔ پولیس نے جائے وقوع سے ایک شخص، شباب، کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔









