22

نوشہرہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، تحقیقات شروع

نوشہرہ کے خشکی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر اے ایس آئی الیاس خان شہید ہوگئے۔ گولی لگنے سے ان کی گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔

پولیس حکام کے مطابق، شہید الیاس خان تھانہ نوشہرہ کینٹ میں تعینات تھے۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، اور ان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

شہید کی نماز جنازہ پولیس لائن نوشہرہ میں ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تدفین ان کے آبائی علاقے میں سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے گی۔