28

مسافر کوسٹر حادثہ، پاک فوج کی بروقت کارروائی

راولپنڈی جانے والی مسافر کوسٹر کہوٹہ قریب حادثے کا شکار ہوئی، جس کی وجہ سے 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد اور ایک خاتون تھے، جبکہ زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ زخمیوں نے پاک فوج کی فوری مدد کو سراہا۔