25

پشاور: قصہ خوانی بازار میں گیس لیکج کے باعث دھماکا

 

پشاور کے قصہ خوانی بازار میں گزشتہ روز گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

دھماکے کے وقت شہری بازار میں خریداری کررہے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا، جس کی وجہ سے دکانوں میں موجود سامان گر گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔

خوش قسمتی سے گیس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔