38

افغانستان کو بھارت کی جانب سے ایمبولینسز، طبی آلات اور خوراک کی امداد

بھارت نے افغانستان کے ساتھ تعلقات کو نئی جہت دیتے ہوئے اپنے کابل ٹیکنیکل مشن کو مکمل سفارتخانے میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اقدام کے ساتھ ہی بھارت نے افغانستان کو 20 ایمبولینسز، جدید MRI اور CT اسکین مشینیں، خوراک اور صحت کی امداد بھی فراہم کی ہے۔

بھارتی حکومت نے افغان طلبہ، کاروباری افراد اور طبی مقاصد کے لیے آنے والے زائرین کے لیے ویزا رسائی میں توسیع کا اعلان کیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

اس کے علاوہ بھارت اور افغانستان کے درمیان براہِ راست پروازوں کا آغاز بھی ہو چکا ہے، جبکہ پانی، کان کنی اور تجارت کے شعبوں میں گہرے تعاون کے منصوبے زیر غور ہیں۔

دونوں ممالک نے انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ افغان سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔

یہ اقدامات بھارت کی خطے میں امن، ترقی اور اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔