34

امام مسجد الحرام شیخ صالح آل طالب سات سال بعد رہا

 سعودی عرب میں قید امام و خطیب مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر صالح آل طالب کو سات سال سے زائد عرصے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ سعودی پریزنرز آف کانشس گروپ کے مطابق، رہائی کے بعد انہیں نظر بندی میں رکھا گیا ہے اور الیکٹرانک ٹیگ ان کے ٹخنوں پر نصب کر دیا گیا ہے۔

شیخ صالح کو 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے ایک خطبے میں اسلام میں برائی کے خلاف عوامی سطح پر آواز بلند کرنے کی ذمہ داری پر زور دیا۔ اس خطبے کو سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی پر تنقید سمجھا گیا، جس کے بعد انہیں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

ان کی گرفتاری پر عالمی سطح پر انسانی حقوق کے اداروں نے تشویش کا اظہار کیا تھا، جبکہ مسلم دنیا میں بھی اس اقدام کو علمائے کرام کی آزادی پر قدغن قرار دیا گیا۔

شیخ صالح کی رہائی کو جزوی آزادی کہا جا رہا ہے کیونکہ وہ اب بھی سخت نگرانی میں ہیں اور انہیں عوامی اجتماعات یا خطبے دینے کی اجازت نہیں ہے۔