36

مسلسل کمی کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ 397,700 روپے ہو گیا

مسلسل دو روز قیمت میں کمی کے بعدسونا پھر مہنگاہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر مہنگا ہوکر 3759 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاجبکہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1900 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

 

دس گرام سونا 1629 روپے مہنگاہوکر 3 لاکھ 40 ہزار 963 روپے کا ہوگیا.

 

 ایک تولہ چاندی 105 روپے اضافے کے بعد 4704 روپے کی بلند سطح  پرپہنچ گئی ہے۔