29

سونا مہنگا ترین سطح پر پہنچ گیا، فی تولہ ہزاروں روپے بڑھ گیا

عالمی مارکیٹ میں سونا 34 ڈالر مہنگاہوکر 3719 ڈالر فی اونس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جبکہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 3400 روپے مہنگا ہوگیا۔

 

3400روپے کے اضافے کے بعدایک تولہ سونا پہلی بار 3 لاکھ 93 ہزار 700 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیاہے۔
دس گرام سونا 2915 روپے مہنگاہوکر 3 لاکھ 37 ہزار 534 روپے کی بلند سطح قائم ہے .

 

 ایک تولہ چاندی نے بھی 63 روپے اضافے کے بعد 4595 روپے کی بلند سطح قائم کردی ہے۔