پنجاب حکومت ان ایکشن، آٹے کی قیمت میں کمی آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کارروائیوں کے بعد بالآخر نجی کمپنیوں کی پیکنگ والا آٹا بھی سستا ہوگیا۔
5 کلوگرام کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کی کمی کی گئی ہے ۔
عوام کو 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 720 روپے میں ملے گا ۔
حکومتی ریٹ والا 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 اور 20 کلو 1808 روپے میں فراہم کیا جارہا ہے۔


.jpg)






