29

ایئرپورٹ پر ہنگامہ، پاکستانی شہری پر چینی خاتون کو چھونے کا الزام

بنکاک ائیرپورٹ پر چینی خاتون مسافر کومبینہ طورپر چھونے والا پاکستانی شخص پکڑا گیا  لیکن جوان نے اس  الزام کی تردیدکی جبکہ خاتون اپنے موقف پر ڈٹی رہی اور آخر تک معذرت قبول کرنے سے بھی انکاری رہی ۔


تفصیل کے مطابق سوشل سائٹ "ریڈاٹ" پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس کے ساتھ لکھاگیاکہ بنکاک ائیرپورٹ پر چینی خاتون مسافر کومبینہ طورپر چھونے والا پاکستانی شخص پکڑا گیا۔ ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ نوجوان کو چند مردوں نے پکڑ رکھا ہے جس دوران چھڑانے کی کوشش میں اس کی شرٹ بھی پھٹ گئی، خاتون اپنا الزام بار بار دہراتی رہی اور کہتی کہ اس نے میرے جسم کو چھوا ہے ، پولیس کو بلائیں لیکن انگریزی سے نابلد شہری نہ صرف اس الزام کی تردید کرتا رہا بلکہ پولیس نہ بلانے کے لیے بھی منت کرتا رہا، بالآخر ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کو مداخلت کرنا پڑی۔