29

ایشیا کپ میں شکست برداشت نہ ہوئی، راشد خان کا امپائرسے غیر اخلاقی رویہ

ایشیا کپ میں  افغان  ٹیم اپنی ہار کا غصہ  پاکستانی امپائر پر نکالنے لگی ، بنگلہ دیش سے  شکست کے بعد راشد خان پاکستانی امپائر فیصل آفریدی سے بدتمیزی کرتے رہے۔

 

 تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں ایک اور تنازع  سامنے آگیا ، افغان ٹیم کے کپتان  نے بنگلا دیش سے شکست کا غصہ پاکستانی امپائر پر نکال دیا۔


 

ابوظہبی میں میچ کےبعد راشد خان پاکستانی امپائر فیصل آفریدی سے بدتمیزی کرتے رہے،راشد خان نے اپنے پلیئرز کو بھی فیصل آفریدی سے بات کرنے سے روک دیا
افغان کپتان راشدخان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔