28

سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹس، ایئرلائنز نے کئی ملازمین کو نوکری سے ہٹا دیا

cامریکہ میں چارلی کرک کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹس کرنے والے ایئرلائنز کے ملازمین کو معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈیلٹا، امریکن اور یونائیٹڈ ایئرلائنز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بعض ملازمین نے ایسی پوسٹس کیں جو کمپنی کی اخلاقی پالیسی اور سوشل میڈیا ضابطوں کے خلاف تھیں۔ ایئرلائنز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان ملازمین کو تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کر دیا ہے۔ امریکی ٹرانسپورٹ سیکریٹری نے اس رویے کو "قابلِ نفرت" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی حرکات اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جبکہ چارلی کرک کے حامیوں نے اس اقدام کو انصاف کی طرف پہلا قدم قرار دیا ہے۔