30

صدر کے قریبی دوست چارلی کرک کی پراسرار موت

یوٹاہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں امریکی صدر کے قریبی ساتھی اور معروف سیاسی شخصیت چارلی کرک کو قتل کر دیا گیا۔

چارلی کرک، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی اور نوجوانوں میں مقبول تنظیم "ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے" کے بانی تھے، ایک عوامی تقریب کے دوران نشانہ بنے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حملہ آور کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سیکیورٹی ادارے متحرک ہو چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے چارلی کرک کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے ایک سچا محب وطن اور بے باک آواز کھو دی ہے۔"

چارلی کرک کی ہلاکت نے امریکی سیاسی حلقوں میں سنسنی پھیلا دی ہے، اور سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔