پشاور سے تعلق رکھنے والی ماہنور علی نے یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔
ماہنور علی نے فائنل میں اپنی چھوٹی بہن سحرش علی کو1-3 سے مات دے کر 22 واں گولڈ میڈل حاصل کیا۔
امریکہ کےلیوٹکی سینٹر ایونٹ کے فائنل میں ماہنور علی نے پہلا گیم 7-11 سے جیتا، دوسرے گیم میں سحرش علی نے 9-11 سے کامیابی پاکر مقابلہ1-1 کردیا۔
بعدازاں ماہنور علی نے اگلے دونوں گیمز 6-11 اور7-11سے جیت کر وننگ ٹرافی اپنے نام کرلی۔
19 ویں انٹرنیشنل گولڈ میڈل سے محروم رہنے والی سحرش علی کو سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا







