27

سونا 3600 روپے مہنگا ہوکرنئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عالمی مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر مہنگا ہوکر 3447 ڈالر فی اونس اورمقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 3600 روپے مہنگا ہوکرنئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 3600 روپے اضافے کے بعدایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ دس گرام سونا 3172 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 14 ہزار 986 روپےکی سطح پر پہنچ گیاہے۔

دوسری طرف ایک تولہ چاندی 81 روپے اضافے کے بعد 4202 روپے کی نئی بلند ترین سطح  پر پہنچ گئی ہے۔