اسپین کے شہر لیڈا میں پیش آنے والا یہ واقعہ کسی فلمی سین سے کم نہیں۔ ایک 70 سالہ ڈرائیور کو جب پولیس نے سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر روکا، تو اس نے نہ صرف تلخ کلامی کی بلکہ نشے میں ہونے کے شبے پر بریتھلائزر ٹیسٹ سے بچنے کے لیے ایک انوکھا ہتھیار استعمال کیا شہد کی مکھیاں!
ڈرائیور نے وین کا پچھلا دروازہ کھولا اور مکھیوں کے چھتے پولیس پر چھوڑ دیے۔ اہلکاروں کو جان بچانے کے لیے قریبی ریسٹورینٹ میں پناہ لینا پڑی۔
یہ واقعہ نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوا بلکہ پولیس کے لیے بھی ایک ناقابلِ فراموش تجربہ بن گیا۔ عدالت نے بعد ازاں ڈرائیور کو ضمانت پر رہا کر دیا، مگر سوال یہ ہے: ’’کیا اب شہد کی مکھیاں بھی احتجاج کا ذریعہ بن چکی ہیں؟‘‘






