موبائل فون چارج کرنے کے بعد پہلے فون کو چارجر سے نکالیں یا چارجر کو ساکٹ سے؟ اس سوال کا جواب اب ماہرین نے دے دیا ہے۔
معروف ٹیکنالوجی کمپنی کے ماہرین کے مطابق پہلے چارجر کو وال آؤٹ لیٹ سے ان پلگ کرنا چاہیے تاکہ فون اور چارجر دونوں کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر گیلے ہاتھوں سے فون کو پہلے ان پلگ کیا جائے تو کرنٹ لگنے یا بیٹری کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اس کے علاوہ، چارجنگ کے بعد چارجر کو ساکٹ میں چھوڑ دینا بجلی کے ضیاع، زیادہ گرمی اور حتیٰ کہ شارٹ سرکٹ جیسے خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔








