ٹرمپ کا فون آ گیا! سیاست سے ٹیکنالوجی تک—ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا اسمارٹ فون اور موبائل نیٹ ورک لانچ کر دیا ہے۔ "T1" نامی یہ فون سنہری رنگ میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 499 ڈالر ہے۔ فون میں بڑی اسکرین، فنگر پرنٹ لاک اور جدید کیمرہ موجود ہے۔
لیکن اصل بات ہے "The 47 Plan"—ایک خاص پیکیج جس کی قیمت 47.45 ڈالر ہے، جو ٹرمپ کی 45ویں اور 47ویں صدارت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اس پلان میں آپ کو ملے گا ان لمیٹڈ ڈیٹا، کالز، میسیجز، ٹیلی میڈیسن اور روڈ اسسٹنس جیسی سہولیات۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ فون "امریکہ میں تیار کردہ" ہے، لیکن ماہرین اس پر سوال اٹھا رہے ہیں








