47

ویکسین کی خود کفالت کی جانب اہم قدم، پاکستان اور انڈونیشیا کا اشتراک

اسلام آباد: پاکستان اور انڈونیشیا نے ویکسین بنانے میں ایک ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے انڈونیشیا کے دورے میں وہاں کے وزیر صحت سے ملاقات کی، جہاں دونوں نے صحت کے شعبے میں مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔

ڈاکٹر مختار نے کہا کہ پاکستان میں ویکسین بنانے کی جدید فیکٹری کی فوری ضرورت ہے، اور انڈونیشیا کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ملیریا کے خلاف انڈونیشیا کی حکمت عملی کو بھی سراہا۔

انڈونیشیا نے بھی پاکستان کی تجویز کو خوش دلی سے قبول کیا اور کہا کہ وہ ٹیکنالوجی اور تجربہ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ قدم ویکسین کی سستی فراہمی اور بیماریوں پر قابو پانے کی جانب ایک بڑا قدم ہو گا۔