طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جینیات عمر بڑھنے کے عمل میں محدود کردار ادا کرتی ہیں، جبکہ ہماری روزمرہ کی عادات ہی درحقیقت قبل از وقت بڑھاپے کا سبب بنتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مسلسل کام کرنا، مناسب آرام نہ لینا، پانی کا کم استعمال، تناؤ کی زندگی، غیر صحت مند طرزِ زندگی اور ورزش سے گریز وہ بنیادی وجوہات ہیں جو عمر رسیدگی کو تیز کرتی ہیں۔
ہیڈ فونز کے ضرورت سے زیادہ استعمال، چبانے یا بات کرنے کے دوران کمر جھکا کر بیٹھنا، دانتوں کی صفائی نہ رکھنا، سن اسکرین یا سن گلاسز کا استعمال نہ کرنا اور بہت زیادہ میک اپ لگانا بھی چہرے پر جھریوں اور جسمانی کمزوری کی رفتار بڑھا دیتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مثبت طرز زندگی، متوازن غذا، مناسب نیند، ورزش اور سماجی رابطے عمر رسیدگی کے عمل کو سست کر سکتے ہیں۔









