29

پیار کی قیمت جان سے چکائی، لاہور میں پسند کی شادی کا خونی انجام

: لاہور کے علاقے کاہنہ نور پارک میں نامعلوم افراد نے پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول جوڑا چند روز قبل ہی کرائے کے مکان میں منتقل ہوا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کے نامعلوم رشتہ داروں نے غیرت کے نام پر جوڑے کو نشانہ بنایا۔

واقعے کے بعد مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ڈی آئی جی کے مطابق قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ایس پی ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔