48

خیبرپختونخوا میں کانگو وائرس کے دو مریض رپورٹ، اسپتال میں داخل

خیبرپختونخوا میں خطرناک کانگو وائرس کے دو مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اعزاز اور سفیان نامی دونوں افراد کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دونوں مریضوں کو فوری طور پر علیحدہ وارڈ میں منتقل کر کے آئسولیٹ کیا گیا ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ دونوں مریضوں کا تعلق ضلع کرک سے ہے اور وہ کاروبار کے شعبے سے منسلک ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کی حالت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔