اگر آپ انسٹاگرام پر کسی پوسٹ کو بار بار دیکھ کر سوچتے ہیں کہ کاش اسے اپنی فیڈ میں شیئر کر سکیں، تو خوش ہو جائیں، کیونکہ میٹا نے انسٹا میں ری پوسٹ فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔
یہ نیا فیچر صارفین کو اجازت دے گا کہ وہ کسی بھی پوسٹ کو دوبارہ اپنی فیڈ میں نئی پوسٹ کی صورت میں ری شیئر کر سکیں۔ ابھی تک انسٹاگرام صرف اسٹوریز میں ری شیئرنگ کی سہولت دیتا ہے، لیکن پوسٹس کو ری پوسٹ کرنا ممکن نہیں۔
میٹا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ فیچر ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ کب اسے باقاعدہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔
یاد رہے کہ انسٹاگرام نے ماضی میں بھی ایسے فیچرز پر تجربات کیے ہیں، خاص طور پر 2017 اور 2022 میں، لیکن وہ لانچ نہ ہو سکے۔ اس بار صارفین کو امید ہے کہ شاید انسٹاگرام بالآخر یہ اہم فیچر فراہم کر دے گا۔








