45

نیند کی کمی کا حل؟ اسمارٹ پفر جیکٹ جو آپ کو کہیں بھی سلانے کی صلاحیت رکھتی ہے

جاپان کو اکثر تحقیقی رپورٹس میں نیند کی کمی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے، اور اسی مسئلے کے حل کے لیے کونیل نامی کمپنی نے ایک اسمارٹ پفر جیکٹ تیار کی ہے۔

یہ جیکٹ بائیومیٹرک ڈیٹا جیسے دل کی دھڑکن اور جسمانی درجہ حرارت کو مانیٹر کرتی ہے تاکہ صارف کو آرام دہ نیند فراہم کی جا سکے۔

کمپنی کے مطابق، یہ جیکٹ عام افراد کے لیے فی الحال دستیاب نہیں ہوگی، بلکہ اوساکا میں ایکسپو 2025 میں پیش کی جائے گی، جہاں لوگ اسے آزما سکیں گے۔

اس جیکٹ کی تیاری پر کام 2024 میں شروع ہوا تھا، اور جاپان کی وزارت معیشت، تجارت و صنعت نے بھی اس منصوبے کے لیے گرانٹ دی تھی۔

کمپنی کو توقع ہے کہ یہ جیکٹ لوگوں میں نیند کے حوالے سے شعور اجاگر کرے گی اور نیند کی کمی کے مسئلے کو کم کرنے میں مدد دے گی۔