37

ذیابیطس اور ہڈیوں کی بیماری کا تعلق، ہر چوتھا مریض متاثر

ایک حالیہ طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہر چار میں سے ایک ذیابیطس مریض سنگین ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا ہے۔ ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں میں آسٹیوپوروسس اور جوڑوں کی بیماری عام ہے، جو ہڈیوں کی کمزوری اور فریکچر کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں میں ہڈی ٹوٹنے کا خطرہ 70% زیادہ ہوتا ہے، خاص طور پر 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں یہ شرح 30% تک پہنچ جاتی ہے۔ ماہرین نے باقاعدہ طبی معائنہ، متوازن غذا، اور ورزش کو لازمی قرار دیا ہے تاکہ ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنایا جا سکے۔