49

داخلے کی آڑ میں گھناؤنا جرم، ملتان میں ڈاکٹر گرفتار

ملتان میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق، ملزم نے سوشل میڈیا پر متاثرہ لڑکی سے دوستی کی اور بعد میں اکیڈمی میں داخلے کا جھانسہ دے کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی کی شکایت پر خواتین پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے