27

پودینہ لیموں پانی: گرمیوں میں توانائی، تازگی اور صحت کا زبردست نسخہ

گرمی کی شدت سے نجات اور صحت کی بحالی کے لیے ماہرین صحت پودینہ لیموں پانی کو بہترین مشروب قرار دے رہے ہیں۔ روزمرہ زندگی میں اس آسان اور سستے مشروب کا استعمال نہ صرف جسمانی توانائی بحال کرتا ہے بلکہ نظامِ ہضم، مدافعتی نظام اور وزن میں کمی جیسے شعبوں میں بھی فائدہ دیتا ہے۔

پودینہ میٹابولزم کو بڑھاتا ہے جبکہ لیموں جسم کو ڈیٹاکس کرتا ہے، جس کی وجہ سے یہ مشروب وزن گھٹانے والوں کے لیے بھی ایک مؤثر انتخاب بن چکا ہے۔

طبی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ پودینے کو صرف پانی تک محدود نہ رکھا جائے۔ پودینہ چائے، چٹنی، سلاد ڈریسنگ اور اسمودی کے طور پر بھی اسے خوراک میں شامل کیا جا سکتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کیے جا سکیں۔

اس موسمِ گرما میں پودینہ لیموں پانی کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا کر نہ صرف گرمی کو شکست دیجیے، بلکہ صحت مند طرزِ زندگی کا آغاز بھی کیجیے۔