50

گرمی بڑھتے ہی پینٹ بدلے رنگ، نئی ایجاد

دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور بجلی کی قلت کے باعث اے سی کے متبادل تلاش کیے جا رہے ہیں۔ اسی ضرورت کے پیش نظر ایک امریکی موجد، جو ڈوکیٹ، نے ایسا پینٹ تیار کیا ہے جو گرمی اور سردی کے حساب سے خودکار طور پر اپنا رنگ بدل لیتا ہے۔

یہ پینٹ تھرمو کرومک ریسپانس ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جس میں مخصوص سیال کرسٹل درجہ حرارت کے بدلاؤ کے ساتھ ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ سرد موسم میں یہ پینٹ گہرے رنگ میں بدل جاتا ہے تاکہ حرارت جذب ہو، جبکہ گرمی میں ہلکا ہو کر ٹھنڈک کا احساس دیتا ہے۔

جو ڈوکیٹ کے مطابق اس پینٹ سے گرمیوں میں گھر 11 ڈگری تک ٹھنڈا اور سردیوں میں 13 ڈگری تک گرم رہتا ہے۔ اگرچہ یہ ٹیکنالوجی ہر موسم کے لیے موزوں نہیں، مگر ایسے خطوں کے لیے ایک مؤثر حل ثابت ہو سکتی ہے جہاں موسم بدلتا رہتا ہے۔