33

جیل میں بلی کے ذریعے چرس پہنچانے کی کوشش، حکام نے ناکام بنا دی

کوسٹا ریکا: جیل میں بلی کے ذریعے چرس اور ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

گارڈز نے مشکوک بلی کو پکڑا، جس کی پشت پر 236 گرام چرس اور 68 گرام ہیروئن چپکی ہوئی تھی۔

بلی کو نیشنل اینیمل ہیلتھ سروسز کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ حکام نے جانوروں کے ذریعے اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا۔