برطانیہ میں کورونا کا ایک اور نیا ویریئنٹ NB.1.8.1 رپورٹ ہوا ہے۔ یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے بتایا ہے کہ یہ نیا ویریئنٹ انگلینڈ میں سامنے آیا ہے، مگر اس کے کیسز کی تعداد بہت کم ہے۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اسکاٹ لینڈ، ویلز یا شمالی آئرلینڈ میں بھی اس ویریئنٹ کے کیسز موجود ہیں یا نہیں۔ یہ ویریئنٹ سب سے پہلے جنوری 2025 میں سامنے آیا تھا اور اب امریکہ، آسٹریلیا اور تھائی لینڈ میں بھی اس کا پھیلاؤ دیکھا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق NB.1.8.1 ویریئنٹ سے خطرہ زیادہ نہیں ہے۔ ڈاکٹر گایتری امرتھالنگم نے کہا ہے کہ یہ ویریئنٹ زیادہ شدید بیماری کا باعث نہیں بنتا، تاہم صحت کے ادارے اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔









