28

آسٹریلوی طوطوں کی عقل، انسانوں کے لیے چیلنج بن گئی!

آسٹریلیا میں پائے جانے والے cockatoos طوطوں نے اپنی حیران کن ذہانت سے سائنسدانوں کو دنگ کر دیا ہے۔ جرنل بائیو لیٹرز میں شائع تحقیق کے مطابق، سڈنی میں ان طوطوں نے انسانی فواروں کو چلا کر پانی پینا سیکھ لیا۔

تحقیق کے دوران 44 دنوں میں 500 سے زائد کوششیں ریکارڈ کی گئیں، جن میں 46 فیصد کامیاب رہیں۔ ماہرین کے مطابق، یہ طوطے انسانی نقل کرکے سیکھتے ہیں اور فواروں کو تفریح کے لیے استعمال کرتے ہیں، کیونکہ قریب ہی چشمہ موجود ہے۔

اس سے قبل، ستمبر 2022 میں تحقیق میں انکشاف ہوا تھا کہ یہ طوطے کچرے کے ڈبوں کے ڈھکن کھولنے کی مہارت بھی حاصل کر چکے ہیں۔ سڈنی کے قریب Stanwell پارک میں انسانوں اور طوطوں کے درمیان ایک دلچسپ جنگ جاری ہے، جہاں مقامی رہائشیوں نے طوطوں کو روکنے کے لیے الوؤں کے مجسمے اور اینٹیں رکھی تھیں، لیکن طوطوں نے انہیں ہٹانے کا طریقہ بھی سیکھ لیا۔

محققین کے مطابق، یہ پرندے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان میں تجسس بہت زیادہ ہے اور وہ چیزوں کو کھوجنا پسند کرتے ہیں۔