پرنجال پانڈے کی فٹنس کی کہانی ان سب لوگوں کے لیے امید ہے جو سخت ڈائیٹ اور جِم سے گھبراتے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف اپنا 154 کلوگرام وزن 65 کلوگرام تک کم کیا، بلکہ یہ سب کچھ انہوں نے سادہ طریقوں سے کیا۔
انہوں نے کھانے میں پروٹین اور فائبر والی چیزیں کھائیں، جیسے دالیں، انڈے، سبزیاں، تاکہ زیادہ دیر تک بھوک نہ لگے۔ انہوں نے بھاگنے یا جِم جانے کے بجائے ویٹ ٹریننگ کی، یعنی ہلکے وزن اٹھائے جس سے ان کی طاقت بھی بڑھی اور چربی بھی کم ہوئی۔
پرنجال وقت پر سوتی، پانی زیادہ پیتی، اور چلتی پھرتی رہتی تھی۔ انہوں نے ہر دن کی اپنی پیشرفت لکھنا شروع کیا تاکہ حوصلہ قائم رہے۔
انہوں نے کبھی کوئی شارٹ کٹ نہیں اپنایا۔ بس معمول کی زندگی کو تھوڑا بہتر کیا اور مستقل مزاجی سے عمل کرتی رہیں۔ آج ان کی یہی عادتیں انہیں ایک فٹ اور صحت مند انسان بنا چکی ہیں۔






