ایپل نے اپنی ڈیوائسز کے لیے iOS 26 کی لانچنگ کا اعلان کر دیا ہے، جو کہ پہلی بار سال کے نام سے شناخت کیا جائے گا۔
یہ اپڈیٹ iPhone 11 اور اس کے بعد کی ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوگی، جبکہ iPhone XS، XS Max اور iPhone XR کے لیے سافٹ ویئر سپورٹ ختم ہو جائے گی۔ ان ماڈلز کے صارفین کو سیکیورٹی اپڈیٹس تو ملتی رہیں گی، لیکن وہ نئے فیچرز سے محروم رہیں گے۔
ایپل کی نئی اپڈیٹ میں جدید فیچرز اور بہتر سیکیورٹی شامل کی گئی ہے، جو کہ جدید آئی فونز کے صارفین کے لیے ایک بڑی سہولت ہوگی۔ ایپل کا نیا iPhone 17 بھی اسی سال لانچ ہوگا، جس میں iOS 26 شامل ہوگا، اور اس میں مزید جدید فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔








