ماہرین صحت کے مطابق ٹھنڈے پانی سے نہانے کے کئی مثبت اثرات ہیں، جن میں ڈپریشن سے نجات، میٹابولزم میں اضافہ اور پٹھوں کے درد میں کمی شامل ہیں۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ روزانہ ٹھنڈے پانی سے نہانے والے افراد میں ڈپریشن کی علامات میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جبکہ ٹھنڈا پانی انسانی مزاج کو خوشگوار بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ، ٹھنڈے پانی سے نہانے سے جلد اور بالوں کی صحت بہتر ہوتی ہے، جس سے جلد ٹائٹ اور بال چمکدار ہو جاتے ہیں۔









