22

گوگل کروم میں سنگین سکیورٹی خامی، صارفین کو فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت

گوگل کروم میں سنگین سکیورٹی خامی سامنے آنے کے بعد کمپنی نے فوری اپ ڈیٹ جاری کر دیا ہے۔

CVE-2025-5419 نامی بگ کو 27 مئی کو دریافت کیا گیا، جسے ہیکرز نے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی کے لیے استعمال کیا۔

گوگل نے تسلیم کیا کہ اس خامی کو مختلف صارفین کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے، جس کے بعد ایمرجنسی اپ ڈیٹ جاری کی گئی۔

صارفین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کروم براؤزر کو فوری اپ ڈیٹ کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔