30

تھائی لینڈ میں بھوکے ہاتھی کی دکان پر یلغار، کھانے کی اشیاء پر دھاوا

تھائی لینڈ کے کھاو ی نیشنل پارک سے ایک نر ہاتھی بھوک کی شدت کے باعث رہائشی علاقے میں داخل ہو گیا اور ایک اسٹور میں گھس کر کھانے پینے کی اشیاء پر دھاوا بول دیا۔

ہاتھی نے چاول، کیلے اور سینڈوچ کھائے اور جاتے ہوئے کچھ پیکٹس بھی ساتھ لے گیا۔ نیشنل پارک کے رضاکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی، مگر وہ ناکام رہے۔

دکان کی چھت اور زمین ہاتھی کی موجودگی سے گندگی سے بھر گئی، تاہم کسی انسان کو نقصان نہیں پہنچا۔ رضاکاروں کے مطابق، یہ ہاتھی پہلے بھی گھروں سے خوراک چوری کر چکا ہے۔