55

خطرناک بیماری کی تشخیص کرنیوالا اے آئی قلم

دنیا بھر میں اعصابی بیماریوں کی بروقت تشخیص ایک چیلنج بن چکی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں ماہرین کی کمی ہے۔ ایسے میں سائنس دانوں نے ایک انوکھا قلم تیار کیا ہے جو ہاتھ کی حرکت کو نوٹ کر کے مصنوعی ذہانت کی مدد سے رعشے کی ابتدائی علامات پہچان سکتا ہے۔

یہ AI پین، جس میں خاص مقناطیسی سیاہی استعمال کی گئی ہے، لکھنے کے دوران ہاتھ کی حرکات کا تجزیہ کرتا ہے۔ اگر ہاتھوں میں جھٹکے یا حرکت میں غیر معمولی پن ہو تو یہ قلم اس کا سراغ لگا لیتا ہے۔

رعشہ ایک عام اعصابی مرض ہے جو عموماً الزائمر کے بعد پایا جاتا ہے۔ یہ مرض دماغ اور ہاتھ کے درمیان رابطے کو متاثر کرتا ہے، اور یہی رابطہ ہاتھ کی لکھائی کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر یہ قلم کام کرتا ہے۔

یہ نئی ایجاد ان لوگوں کے لیے امید کی کرن ہو سکتی ہے جو محدود طبی سہولیات میں رہتے ہیں۔ سستی اور فوری تشخیص کے لیے یہ ایک انقلابی قدم سمجھا جا رہا ہے۔